(شعبہ بنات:جامعہ فاروقیہ للبنات چکیسر (لڑکیوں کامدرسہ


اسلامی معاشرہ کے قیام میں خواتین کے کردار سے کون انکار کرسکتاہے۔حکومت وقت عصری تعلیم پر کروڑوں روپیہ خرچ تو کرتی ہے ۔مگر مسلمان بہنوں کی دینی تعلیم وتربیت پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیامیں اسلامی معاشرہ نہ ہونے کی وجہ سے فساد برپاء ہے،سکون کی زندگی شایدہی کسی خوش نصیب کومیسر ہو۔ایسے حالات کے ہوتے ہوے بھی علماء دین کی ہروقت کوشش رہتی ہیں،کہ بچوں کیساتھ ساتھ بچیوں کی دینی تعلیم وتربیت کا بھی اہتمام ہو ۔اور اس فریضے کی تکمیل کیلئے اب اللہ کے فضل وکرم سے چکیسر اور اس کے گرد ونواح کے غیور مسلمانوں کے دلی تمناّ کے پیش نظر'' جامعہ فاروقیہ للبنات چکیسر'' (لڑکیوں کامدرسہ )کے نام سے ایک دینی ادارہ قائم کیا گیا۔ بنات کاشعبہ الگ ہے جس کیلئے ایک الگ عمارت کرایہ پرلی گئی ہے ،مستقبل میں شعبہ بنات کیلئے ایک مستقل عمار ت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔(اللہ بخیروعافیت اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کاانتظام فرماے ،آمین)۔ بنات کیلئے درجہ ذیل شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں ۔(۱)شعبہ قاعدہ وناظرہ (۲)شعبہ حفظ ودوَر(۳)ترجمہ وتفسیر (۴)درس نظامی،



*شعبہ درس نظامی


وفاق المدارس العربیہ کالڑکیوں کیلئے مرتب کردہ چھ سالہ عالمہ کورس کانصاب ہے ،جسمیں لڑکیوں کو خصوصی اہتمام وتوجہ اور محنت کے ساتھ عالمہ کورس کروایاجاتاہے۔



*شعبہ ترجمہ وتفسیر


جن لڑکیوں یامعمر خواتین کیلئے مختلف وجوہ کی بناء پرعالمہ کورس میں داخلہ لینا ممکن نہیں ہوتاان کیلئے جامعہ کی طرف سے قرآن کریم کے ترجمہ وتفسیر جدید فقہی مسائل کیساتھ کااہتمام کیاہے۔تاکہ وہ بھی اس بحر ے کنارے سے اپنے اپنے ذوق کے مطابق کچھ نہ کچھ حصہ پالیں ۔الحمدللہ بنات کے ہرشعبے میں عوام الناس کا رجوع بہت زیادہ ہے ،دین اور دینی علوم کیطرف لوگوں کایہ رجحا ن پو رے علاقے کیلئے انتہائی خوش آئندہ ہے۔



جامعہ ہذا کی خصوصیات


(1)صاف ستھرا اور پرامن ماحول *فاضل معلمات کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔(2)سالانہ امتحانات میں نماں پوزیشن حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کیجا ئگئی۔(3)ناظرہ قرآن پاک خصوصی طور پرپڑھایاجائے گا۔(4)وقتاًفوقتاًتبلیغی اوراصلاحی بیانات ہونگے(5)رسم ورواج کوختم کرکے قرآن وسنت کے مطابق زندگی گذارنے کی بھرپورکوشش کیجائگی۔(6)طالبات کے قیمتی اوقات کاخاص خیال رکھاجائے گا۔



© Tahfeezul Quran. All rights reserved. Designed by AbuzarIT