مخیر حضرات ذرا توجہ فرمائیں


اللہ تعالی کاارشاد ہے ماعِندَکُم یَنفَدُوَمَاعِندَاللّٰہِ بَاق (سورۃالنحل اٰیت96) ترجمہ: تمہارے پاس جو کچھ ہے،سب فانی ہے اور اللہ تعالی کے پاس جوکچھ ہے سب باقی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے ،اذامات الانسان انقطع عملہ الامن ثلاثۃ ،صدقۃ جاریۃ ،اوعلم ینتفع بہ ، او ولدصالح یدعوالہ ، (رواہ مسلم ) ترجمہ: جب آدمی مرجاتاہے تواس کے اعمال کاثواب ختم ہوجاتاہے،مگرتین چیزیں ایسی ہے ہیں جن کاثواب مرنے کے بعدبھی ملتاہے۔ایک صدقہ جاریہ ،دوسرے وہ علم جس سے لوگوں کو نفع پہنچاتارہے،تیسرانیک اورصالح اولاد جومرنے کے بعد اس کیلئے دعاکرتے ر ہے۔ اس سے بڑ ھ کر ایک مسلمان کی خوش قسمتی اور کیا ٰہو سکتی ہے کہ اللہ تعالی کے دیئے ہوے مال کواُسی کے مقدس دین پر خرچ کیاجائے ۔خوش نصیب ہے وہ لوگ جن کی کسی قسم جانی یامالی کوشش علم کے پھیلانے کی بقا اور حفظ میں لگ جائے ۔کیونکہ دنیاکی زندگی خواب سے زیادہ نہیں ، نہ معلوم کب اور کس وقت ایک دم جاناہے۔جتناذخیرہ اپنے لئے چھوڑ جائے گا وہی دیرپا اور کار آمد ہے ۔عزیز واقارب دوست واحباب سب دو چار دن رو کریاد کرکے اپنے اپنے مشاغل میں لگ کر بھول جائیں گے۔کام آنے والے چیز یں صرف وہی ہیں جن کوآدمی اپنی زندگی میں اپنے لئے کبھی فنا نہ ہونے والے بنک میں جمع کرجائے،تاکہ سرمایہ محفوظ رہے اور نفع قیامت تک ملتارہے۔ لہذا اللہ او ر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ان عظیم مہمانوں پر اللہ تعالی کے دیئے ہوے مال میں سے زکوۃ ، صدقات ، عطیات ،صدقہ فطروغیرہ شکریہ خداوندی کے طورپر زیادہ سے زیادہ خرچ کرکے ثواب دارین حاصل کریں ، بلکہ جیتی جاگتی دنیا میں جب تک اس گلشن علوم قرآنیہ وعلوم نبوت کی روشنی سے مخلوق خدامستفید ہو ، وہ آپ کے نامہ اعمال میں لازوال ثواب کاذریعہ ثابت ہوگا،ےقےنا ایسے مقدس فےصلے محض ا للہ تعالی کے فضل و کرم سے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو ایسی سعادت مندی سے نوازے، (آمین) اپیل: چکیسر مالی لحاظ سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں آمدنی کا کوئی معقول ذریعہ نہیںہے اس حالات میں ایک دینی ادارے کی سرپرستی کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم چکیسرکی تعلیمی اورتعمیری سلسلہ جاری رکھنے کیلئے بحیثیت ایک مسلمان بھائی ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ حسب توفیق مدرسہ کی جملہ علوم اور تعمیری کام کی سرپرستی فرماکر طلبائ اور مدرسہ کے ساتھ ہرقسم کی مالی اعانت فرمائیں گے۔ اللہ رب العزت سے امید کرتے ہیں کہ مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم چکیسرکے جملہ ضروریات سمیت تعمیری کام کو پایہ تکمیل تک جلدازجلد پہنچادیں اور اس ادارے کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائیں۔ تاکہ چکیسر کایہ دیرینہ علمی نام تاابد روشن رہے۔



طریقہ تعاون


ترسیل زر کاپتہ: مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم چکیسرضلع شانگلہ (سوات) صوبہ خیبر پختون خواہ پاکستان ، ADDRESS: Madrasa Tahfeez Al-Quran Al-Kareem ChakesarP.O.BOX.19090 Shangla (swat)KPK Pakistan برائے رابطہ : 03475162413*03469258701 *03469535455 03428377472 *03452328188*0996855143 Email: info@tahfeezulquran.com tahfeezalquranchkesar1991@gmail.com



© Tahfeezul Quran. All rights reserved. Designed by AbuzarIT